دنیا
امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کھولنا ممکن نہیں، ایران
مکمل جنگ بندی کے معنی صرف تب ہی ہیں جب بحری ناکہ بندی کے ذریعے اس کی خلاف ورزی نہ کی جائے، اسپیکر محمد باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جب تک امریکی بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی، ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولے گا۔ انہوں نے اسے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر کہا کہ مکمل جنگ بندی کے معنی صرف تب ہی ہیں جب بحری ناکہ بندی کے ذریعے اس کی خلاف ورزی نہ کی جائے،جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی کے بیچ آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھولا جانا ممکن نہیں ہے۔


Comments