BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

  • جنگ کے آغاز سے اب تک مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک میں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بدھ کو ملاقات کی۔

وزیرِاعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

یہ ملاقات ایک ایسے اہم موڑ پر ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی اس درخواست سے اتفاق کیا ہے جس نے امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، کہ ایران پر ہمارے حملے کو اس وقت تک روک دیا جائے جب تک ان کے (ایران کے) قائدین اور نمائندے ایک متفقہ تجویز پیش نہیں کر دیتے۔

صدر ٹرمپ جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ مل کر 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا نے کہا کہ انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ایران کی حکومت شدید خلفشار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو کہ غیر متوقع نہیں ہے۔ ان کا یہ اشارہ امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی قیادت کی شہادتوں کی طرف تھا، جن میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں جن کی جگہ اب ان کے بیٹے نے سنبھال لی ہے۔

جنگ کے آغاز سے اب تک مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک میں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کی عملی طور پر بندش نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں اور ساحلوں کی امریکی بحری ناکہ بندی جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب ایران کی قیادت نے اس ناکہ بندی کو اعلانِ جنگ قرار دیا ہے جو کہ رواں ہفتے دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ایک بڑا تنازع بن کر سامنے آیا ہے کہ آیا وہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوسرے دور میں اپنے مذاکرات کار بھیجیں گے یا نہیں۔

Comments

200 حروف