پاکستان
جنگ بندی کی امریکی خلاف ورزیاں مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا
- عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اسحاق ڈار کو بتایا کہ ایران تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کرے گا
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کو بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں سفارتی عمل کے تسلسل میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں، یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے پیر کو جاری بیان میں کہی گئی۔
بیان کے مطابق، عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اسحاق ڈار کو بتایا کہ ایران تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کرے گا۔


Comments