BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

پاک بحریہ نے سمندر میں پھنسے 18 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

  • عملے کے ارکان میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

شمالی بحیرہ عرب میں ہنگامی صورتحال کے دوران پاک بحریہ نے بروقت انسانی ہمدردی کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مال بردار بحری جہاز کے عملے کے 18 ارکان کو بحفاظت نکال لیا۔

پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے مطابق مرچنٹ ویسل ’گولڈ آٹم‘ پاکستانی ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (370 کلومیٹر) دور تھا جب اسے ہنگامی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ عملے کے ارکان میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔

ہنگامی الرٹ موصول ہونے پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے اپنے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) کو فوری طور پر فعال کیا اور ریسپانس پروٹوکول شروع کر دیے۔

قریب ہی گشت پر مامور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین کو اس ریسکیو مشن کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پی این ایس حنین نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ جہاز کی ٹیم نے، جس میں ماہرین شامل تھے، متاثرہ جہاز کو طبی امداد فراہم کی، آگ بجھانے میں مدد دی، جہاز کے نقصان کا تخمینہ لگایا اور بعد ازاں عملے کے تمام ارکان کو بچا لیا۔

بچائے گئے عملے کو مزید طبی امداد اور ان کے متعلقہ ممالک واپسی کے لیے بحفاظت کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیوی ڈی جی پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ساحل سے دور دراز علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ انسانی امداد، سمندری بحران کی صورتحال میں ہمیشہ فرسٹ ریسپونڈر کے طور پر کام کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔


Comments

200 حروف