BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکہ نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران مذاکرات کیلئے پاکستان بھیجے گا، وائٹ ہاؤس

  • یہ پیش رفت امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد سامنے آئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنے اعلیٰ سطح وفد کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس، مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سابق مشیر جیرڈ کشنر اس وفد کی قیادت کریں گے اور ہفتے کے روز اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات شروع ہوں گے۔

یہ پیش رفت امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد سامنے آئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا اور دونوں ممالک ٹیرف اور پابندیوں میں نرمی پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

قبل ازیں ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن سے محض دو گھنٹے قبل مکمل حملے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی تھی، جس کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

تاہم خطے میں کشیدگی برقرار ہے، کیونکہ اسرائیل نے لبنان پر شدید حملے جاری رکھے، جس کے باعث جنگ بندی کی خلاف ورزی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام، بالخصوص فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو وہ جنگ بندی سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

Comments

200 حروف