BR100 Increased By (0.07%)
BR30 Decreased By (-0.17%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.17%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.48%)
BIPL 24.87 Increased By ▲ 0.24 (0.97%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.83 Decreased By ▼ -0.15 (-1.16%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.71 (4.06%)
DGKC 189.35 Increased By ▲ 2.13 (1.14%)
FABL 93.00 Decreased By ▼ -0.71 (-0.76%)
FCCL 51.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.47%)
HBL 302.51 Decreased By ▼ -1.27 (-0.42%)
HUBC 200.27 Increased By ▲ 1.31 (0.66%)
HUMNL 9.89 Increased By ▲ 0.04 (0.41%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 91.21 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
OGDC 314.70 Increased By ▲ 1.31 (0.42%)
PAEL 35.04 Decreased By ▼ -0.20 (-0.57%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -1.12 (-0.47%)
PPL 220.59 Decreased By ▼ -0.77 (-0.35%)
PRL 92.05 Increased By ▲ 0.83 (0.91%)
SNGP 90.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.3%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.09 (-1.18%)
TPLP 12.20 Decreased By ▼ -0.36 (-2.87%)
TRG 55.03 Decreased By ▼ -0.76 (-1.36%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

ٹرمپ ایران کے معاملے پر پیش رفت سے متعلق بے صبرے ہو رہے ہیں، جے ڈی وینس

  • میرا خیال ہے اگر وہ نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ہم معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، امریکی نائب صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی پیش رفت پر بے صبرے ہو رہے ہیں اور انہوں نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو ایرانی حکام کے ساتھ نیک نیتی سے بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہنگری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ اگر ایران خلوص دکھائے تو مستقل معاہدہ ممکن ہے، تاہم انہوں نے موجودہ صورتحال کو ایک ”نازک جنگ بندی“ قرار دیا۔

وینس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیرِ خارجہ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف سمیت پوری ٹیم کو کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے پوری تندہی سے کام کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر جلد از جلد نتائج چاہتے ہیں۔ اگر ایرانی فریق سنجیدگی سے مذاکرات کی میز پر آتا ہے تو ہم معاہدہ کر لیں گے لیکن اب سب کچھ تہران کے فیصلے پر منحصر ہے۔

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی یہ دو ہفتوں کی جنگ بندی چھ ہفتوں سے جاری اس خونی معرکے کو روکنے کی ایک اہم کوشش ہے جس نے عالمی توانائی کی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ٹرمپ نے اس معاہدے کا اعلان اپنی اس سخت ڈیڈ لائن کے ختم ہونے سے محض دو گھنٹے قبل کیا تھا جس میں انہوں نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں مکمل تباہی کی دھمکی دی تھی۔

Comments

200 حروف