BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو فون، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

  • یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اس گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں اور مذاکرات و سفارت کاری کی طرف واپسی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ جنگ 28 فروری کو اس وقت شروع ہوئی تھی جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایران کے اس وقت کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو بھی شہید کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق شہباز شریف نے گفتگو کے دوران خلیجی خطے میں جاری خطرناک کشیدگی پر ایرانی صدر کو اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس سنگین صورتحال کے پیش نظر اس بات پر زور دیا کہ خطے کے تمام پڑوسی ممالک کو مل کر کشیدگی کم کرنے اور اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں یہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے ایرانی صدر کو پاکستان کی قیادت کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے ایران کے پڑوسی اور برادر ملک ہونے کے ناطے جاری کشیدگی کے دوران ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں اور بے گھر ہونے والوں کی جلد صحت یابی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ایرانی عوام کو عید الفطر اور نوروز کی مبارکباد بھی دی۔ ایرانی صدر نے بھی اس پر گرمجوشی سے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر رابطے جاری رکھنے اور امن کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

Comments are closed.