BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیراعظم کی سستے گھروں کے منصوبوں میں تیزی کی ہدایت، رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

  • اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ
شائع اپ ڈیٹ

حکومت وسیع پیمانے پر غیر منظم پراپرٹی سیکٹر کی نگرانی کیلئے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے جارہی ہے جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بدھ کو حکام کو ہدایت دی کہ سستے مکانات تک رسائی بڑھانے کیلئے اصلاحات کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کا آگاہ کیا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدنی والوں کے لیے گھروں کی تعمیر پر لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبوں کے ضابطہ کار کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے بشمول نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے عام آدمی کو ہاؤس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبے کے حوالے سے ٹیکس اسٹرکچر میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور تعمیری شعبے کیلئے ٹیکس اسٹینڈرڈائزیشن پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبوں کی مشاورت جاری ہے۔

ہاؤس مورٹگیج کے حوالے سے اصلاحات کا مسودے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

ہاؤس فنانس کے حوالے سے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر وزارت خزانہ، ایف بی آر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور صوبائی وزارت ہاؤسنگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض پیرزادہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔


Comments

200 حروف