BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

ایف بی آر ایکٹ میں ترمیم کرکے پالیسی بورڈ کے افعال وزارت خزانہ کو منتقل کئے جائینگے، محمد اورنگزیب

  • ٹیکس پالیسی دفتر کے قیام کے بعد ایف بی آر کے پالیسی بورڈ کے افعال غیر ضروری ہو جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کو کہا کہ حکومت نئے فنانس ایکٹ 2026 کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 2007 میں ترامیم کرے گی تاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس پالیسی بورڈ کے افعال کو ایف بی آر سے وزارت خزانہ کے ٹیکس پالیسی دفتر منتقل کیا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو آگاہ کیا کہ حکومت نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی دفتر قائم کیا ہے تاکہ مالیاتی پالیسیوں کا خود مختار تجزیہ اور ترقی ممکن ہو سکے اور ایف بی آر کے محصولات کی انتظامیہ اور پالیسی سازی کے افعال میں واضح تفریق قائم ہو۔

ٹیکس پالیسی دفتر کے قیام کے بعد ایف بی آر کے پالیسی بورڈ کے افعال غیر ضروری ہو جائیں گے۔ اس کے نتیجے میں ایف بی آر ایکٹ 2007 کے سیکشن 6 اور بورڈ کے حوالے سے دیگر تمام شقیں ختم کرنے کی تجویز ہے۔

ایف بی ار کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 کے لیے ٹیکس پالیسی دفتر ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی بورڈ اب غیر ضروری ہو جائے گا اور ایف بی آر کے افعال صرف انتظامی اور آپریشنل ہوں گے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے اعتراض کیا کہ ٹیکس پالیسی ایک تکنیکی شعبہ ہے اور اسے ایف بی آر کے رکن کی سربراہی میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایف بی آر افسران کے منفی رویے اور ٹیکس کے حوالے سے بدعنوانی پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ان کے اثاثوں کی جانچ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کرے۔

اس کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ٹیکس مشینری میں بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔ تمام سرکاری ملازمین، بشمول ایف بی آر افسران، اپنی آمدنی اور اثاثے حکومت کو ظاہر کرنے کے پابند ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایا کہ ایف بی آر ایکٹ میں ترمیم کے تحت سیکرٹری ریونیو ڈویژن کو بی ایس-21 اور اس سے زائد گریڈ کے افسران کی تعیناتی اور تبادلے کے اختیارات دیے جائیں گے تاکہ انتظامی تسلسل اور قانونی وضاحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف