BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بعلبک میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ، کم از کم 4 افراد جاں بحق

  • یہ حملہ پیر سے لبنان۔اسرائیل سرحد پر جاری شدید کشیدگی کا حصہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

لبنان کے مشرقی شہر بعلبک میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے خاندانوں کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ حملہ پیر سے لبنان۔اسرائیل سرحد پر جاری شدید کشیدگی کا حصہ ہے، جس کا آغاز حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملوں سے ہوا۔ اس کے بعد ایران نواز گروپ نے مزید راکٹ فائر کیے، جبکہ اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کی لہر شروع کر دی اور جنوبی لبنان میں زمینی دستے بھی بھیج دیے۔

حزب اللہ، جسے 1982 میں ایران کی پاسداران انقلاب نے قائم کیا تھا، نے مشترکہ امریکی۔اسرائیلی کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر کی شھادت کے ردعمل میں اسرائیل پر حملے شروع کیے۔ تنظیم نے بدھ کو کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے میٹولا کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع پر راکٹوں کی بوچھاڑ کردی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان کے 16 دیہات کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق تازہ کشیدگی کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور 335 زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.