BAFL 57.70 Increased By ▲ 0.50 (0.87%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.34 (1.26%)
BOP 34.27 Increased By ▲ 0.58 (1.72%)
CNERGY 10.85 Increased By ▲ 0.24 (2.26%)
DFML 18.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 212.46 Increased By ▲ 2.56 (1.22%)
FABL 100.51 Increased By ▲ 1.56 (1.58%)
FCCL 54.50 Increased By ▲ 0.76 (1.41%)
FFL 16.65 Increased By ▲ 0.19 (1.15%)
GGL 23.99 Increased By ▲ 0.17 (0.71%)
HBL 305.98 Increased By ▲ 3.56 (1.18%)
HUBC 222.85 Increased By ▲ 3.91 (1.79%)
HUMNL 10.41 Decreased By ▼ -0.13 (-1.23%)
KEL 7.39 Increased By ▲ 0.11 (1.51%)
LOTCHEM 29.85 Increased By ▲ 0.20 (0.67%)
MLCF 97.70 Increased By ▲ 1.34 (1.39%)
OGDC 320.10 Increased By ▲ 1.88 (0.59%)
PAEL 42.50 Increased By ▲ 0.73 (1.75%)
PIBTL 16.99 Increased By ▲ 0.18 (1.07%)
PIOC 301.01 Increased By ▲ 4.39 (1.48%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 3.18 (1.44%)
PRL 52.10 Increased By ▲ 3.05 (6.22%)
SNGP 107.90 Increased By ▲ 1.77 (1.67%)
SSGC 29.60 Increased By ▲ 0.46 (1.58%)
TELE 8.92 Increased By ▲ 0.10 (1.13%)
TPLP 12.80 Increased By ▲ 0.29 (2.32%)
TRG 60.69 Increased By ▲ 0.47 (0.78%)
UNITY 10.08 Increased By ▲ 0.06 (0.6%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.05 (4.07%)
دنیا

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

  • ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے، چینی وزارت خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

چین نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ فوجی حملوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی ختم کر کے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ ہفتے کے روز ہونے والے ان حملوں میں ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شینہوا نے اس کارروائی کو خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب بیجنگ نے ایران اور اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر ملک چھوڑنے یا محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

علاقائی کشیدگی کے باعث ہانگ کانگ کی کیتھے پیسیفک ایئر لائن نے بھی مشرقِ وسطیٰ کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ چین کا موقف ہے کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔

Comments

200 حروف