دنیا
متحدہ عرب امارات اور کویت کا میزائل حملوں کا مؤثر جواب دینے کا دعویٰ
- متعدد میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں ہی ناکام بنا دیا، یو اے ای وزارتِ دفاع
متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا اور وہ ان حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے جب کہ دوسری جانب کویت نے بھی اپنی طرف آنے والے حملوں کے خلاف دفاعی کارروائی کی۔
وزارتِ دفاع نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کو آج ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے ایک کھلے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے انتہائی مہارت کے ساتھ جوابی کارروائی کی اور متعدد میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں ہی ناکام بنا دیا۔
ابوظہبی نے ان حملوں کو ایک خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جواب دینے کا اپنا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
دوسری جانب کویت کے چیف آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے فضائی حدود میں پائے جانے والے دشمن کے میزائلوں کے خلاف دفاعی کارروائی کی۔


Comments