دنیا
ایران کے جوابی میزائل حملے پر اسرائیلی دفاعی نظام الرٹ، سائرن بج اٹھے
- میزائلوں کی نشاندہی کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ہفتے کو ایران سے داغے گئے میزائلوں کا سراغ لگا لیا جس کے بعد ملک کے کئی حصوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ تھوڑی دیر قبل اسرائیل کی جانب ایران سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
عوام کو موبائل فون پر پیغام (ایس ایم ایس) بھیجا گیا جس میں انہیں فوری طور پر پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔


Comments
Comments are closed.