BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران کی میزائل انڈسٹری اور بحریہ نیست ونابود کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

  • امریکی فوجیوں کو بھی جانی نقصان اُٹھانا پڑسکتا ہے، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو کہا کہ امریکا نے ایران میں بڑے جنگی آپریشن شروع کردیے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اس دوران امریکی فوجیوں کو بھی جانی نقصان اُٹھانا پڑسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کے بقول ان حملوں کا مقصد ایران کی میزائل انڈسٹری کو تباہ کرنا اور اس کی بحریہ کو نیست و نابود کرنا ہے، اس سے پہلے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بار بار انتباہ دیا گیا تھا کہ اگر ایران اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرامز کو آگے بڑھاتا رہا تو وہ دوبارہ حملہ کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میں یہ بیان آسانی سے نہیں دے رہا، ایرانی حکومت قتل و غارت کی خواہاں ہے۔

ہمارے بہادر امریکی ہیروز (فوجیوں) کی جانیں جاسکتی ہیں اور ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے جیسا کہ جنگوں میں اکثر ہوتا ہے، لیکن ہم یہ سب موجودہ وقت کیلئے نہیں کررہے، ہم یہ مستقبل کی خاطر کررہے ہیں اور یہ ایک عظیم مشن ہے۔

ٹرمپ نے ایرانی مسلح افواج پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ارکان سے کہا کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں، ساتھ ہی انہوں نے وعدہ کیا کہ ایسا کرنے پر انہیں سزاؤں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق دوسرا راستہ یقینی موت ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان حالیہ ہفتوں میں ایران کے جوہری عزائم کے حوالے سے مذاکرات کے کئی دور ہوئے جن میں سب سے حالیہ نشست جمعرات کو ہوئی جو کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے انکار کردیا، بالکل ویسے ہی جیسے وہ دہائیوں سے کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہونے کا ہر موقع مسترد کردیا اور اب ہم اسے مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

Comments

Comments are closed.