BR100 Increased By (1.16%)
BR30 Increased By (1.76%)
KSE100 Increased By (0.66%)
KSE30 Increased By (0.73%)
BAFL 58.55 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 25.50 Increased By ▲ 0.30 (1.19%)
BOP 34.33 Increased By ▲ 0.34 (1%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 21.24 Increased By ▲ 0.40 (1.92%)
DGKC 197.90 Increased By ▲ 4.93 (2.55%)
FABL 89.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.16%)
FCCL 54.10 Increased By ▲ 1.27 (2.4%)
FFL 18.10 Increased By ▲ 0.15 (0.84%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.73 (3.85%)
HBL 286.65 Increased By ▲ 1.15 (0.4%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.55 Decreased By ▼ -0.34 (-1.22%)
MLCF 88.00 Increased By ▲ 1.49 (1.72%)
OGDC 324.00 Increased By ▲ 4.04 (1.26%)
PAEL 40.11 Increased By ▲ 0.69 (1.75%)
PIBTL 17.36 Increased By ▲ 0.69 (4.14%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 3.94 (1.48%)
PPL 232.40 Increased By ▲ 4.22 (1.85%)
PRL 35.07 Increased By ▲ 0.39 (1.12%)
SNGP 99.51 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.64 Increased By ▲ 0.36 (4.35%)
TPLP 8.75 Increased By ▲ 0.53 (6.45%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.71 Increased By ▲ 0.04 (0.34%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

مغل انرجی کا 36.5 میگاواٹ کا پاور پلانٹ کمرشل آپریشنز کے آغاز کے قریب

  • کمپنی نے بوائلر اور مین اسٹیم لائنوں کی اسٹیم بلوئنگ کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا
شائع February 26, 2026 اپ ڈیٹ February 26, 2026 02:00pm

مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی ملکیتی ذیلی کمپنی، مغل انرجی لمیٹڈ نے جمعرات کو اپنے 36.50 میگاواٹ کے ہائبرڈ پاور پلانٹ کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے بوائلر اور مین اسٹیم لائنوں کی اسٹیم بلوئنگ (بھاپ کے ذریعے صفائی) کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

کمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری نوٹس میں شیئر کیں۔

نوٹس کے مطابق پلانٹ نے اسٹیم بلوئنگ (بھاپ کے ذریعے صفائی) کے بعد کنٹرولڈ کولنگ ڈاؤن کا عمل بھی کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

نوٹس کے مطابق پلانٹ اب اپنے آخری آزمائشی مراحل اور حفاظتی اقدامات سے گزر رہا ہے تاکہ مارچ 2026 کے دوران پاور جنریشن اور کمرشل بلنگ (تجارتی لین دین) کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

گزشتہ سال کمپنی نے اپنے کوئلے سے چلنے والے کیپٹیو پلانٹ کا ہائیڈرو ٹیسٹ (پانی کے دباؤ کا ٹیسٹ) بھی کامیابی سے مکمل کرلیا تھا۔

اے ایچ ایل کے سینئر ریسرچ اینالسٹ نشید ملک نے اس وقت بزنس ریکارڈر کو بتایا تھا کہ 36.5 میگاواٹ کا یہ کول کیپٹیو پلانٹ اسٹیل بنانے والی اس کمپنی کو نیشنل گرڈ پر اپنا انحصار کم کرنے میں مدد دے گا۔

مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ، پاکستان میں 16 فروری 2010 کو منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہے) کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئی۔ یہ کمپنی فیراس (لوہے والی) اور نان فیراس (بغیر لوہے والی) دونوں کاروباری شعبوں میں کام کرتی ہے۔

تاہم، کمپنی کی بنیادی سرگرمی فیراس کے شعبے میں مائلڈ اسٹیل کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت ہے۔

Comments

200 حروف