BR100 Decreased By (-1.26%)
BR30 Decreased By (-1.71%)
KSE100 Decreased By (-1.03%)
KSE30 Decreased By (-1.1%)
BAFL 56.51 Decreased By ▼ -0.22 (-0.39%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.13 (-0.48%)
BOP 33.17 Decreased By ▼ -0.58 (-1.72%)
CNERGY 10.05 Increased By ▲ 0.17 (1.72%)
DFML 17.94 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 197.90 Decreased By ▼ -7.03 (-3.43%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -1.15 (-1.15%)
FCCL 51.92 Decreased By ▼ -1.17 (-2.2%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 25.13 Increased By ▲ 0.29 (1.17%)
HBL 298.45 Decreased By ▼ -1.37 (-0.46%)
HUBC 214.99 Decreased By ▼ -2.09 (-0.96%)
HUMNL 10.40 Decreased By ▼ -0.21 (-1.98%)
KEL 7.15 Decreased By ▼ -0.07 (-0.97%)
LOTCHEM 28.95 Decreased By ▼ -0.36 (-1.23%)
MLCF 89.00 Decreased By ▼ -3.16 (-3.43%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.29 (-0.72%)
PAEL 41.02 Decreased By ▼ -1.02 (-2.43%)
PIBTL 16.09 Decreased By ▼ -0.32 (-1.95%)
PIOC 287.00 Decreased By ▼ -13.24 (-4.41%)
PPL 213.36 Decreased By ▼ -3.48 (-1.6%)
PRL 51.85 Increased By ▲ 0.99 (1.95%)
SNGP 99.72 Decreased By ▼ -2.00 (-1.97%)
SSGC 25.49 Decreased By ▼ -1.49 (-5.52%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.36 (-4.16%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 57.25 Decreased By ▼ -2.01 (-3.39%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.94%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

سٹی فارما کی رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں انٹری، نئی ذیلی کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ

  • اقدام کمپنی کے بنیادی ادویات سازی کے کاروبار سے ہٹ کر اسٹریٹجک تنوع کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی فارماسیوٹیکل کمپنی، سٹی فارما لمیٹڈ نے اپنی ملکیتی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) مینجمنٹ کی ذیلی کمپنی قائم کرنے کیلئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) سے منظوری حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں قدم رکھ دیا ہے، یہ اقدام کمپنی کے بنیادی ادویات سازی کے کاروبار سے ہٹ کر اسٹریٹجک تنوع کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

فارماسیوٹیکل کمپنی نے جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ایس ای سی پی نے سٹی ریٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے نام کی ریزرویشن کی منظوری دے دی ہے جسے سٹی فارما لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے طور پر قائم کیا جائے گا۔

نام کی ریزرویشن کے بعد کمپنی اب باضابطہ طور پر ریٹ مینجمنٹ کمپنی کے اندراج کی کارروائی کا آغاز کرے گی اور رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی تشکیل، رجسٹریشن اور لانچ کے لیے ریگولیٹری عمل شروع کرے گی۔ یہ تمام اقدامات ایس ای سی پی اور دیگر متعلقہ ریگولیٹری حکام سے تمام مطلوبہ منظوریوں، لائسنسوں اور رضامندی کے حصول سے مشروط ہوں گے۔

سٹی ریٹ مینجمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا قیام کمپنی کے اس طویل مدتی وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد اپنے کاروباری پورٹ فولیو میں تنوع لانا اور پاکستان کی رئیل اسٹیٹ اور کیپیٹل مارکیٹس میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

توقع ہے کہ مجوزہ ریٹ ڈھانچہ شفاف اور باضابطہ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرے گا جبکہ شیئر ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کے لیے قدر (منافع) پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

سی پی ایچ ایل نے آگاہ کیا کہ سٹی ریٹ مینجمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مجوزہ پلیٹ فارم کے تحت کمپنی رئیل اسٹیٹ کی تعمیر و ترقی کے 3 بڑے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نوٹس کے مطابق پہلا پروجیکٹ لاہور کے ہالی روڈ پر تیار کرنے کی تجویز ہے، جس کے بعد دوسرا پروجیکٹ لاہور کے ہی خیابانِ ظفر میں سٹی فارما لمیٹڈ کی زمین پر، اور تیسرا منصوبہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب کمپنی کی زمین پر شروع کیا جائے گا۔

سی پی ایچ ایل نے یہ بھی بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک متوقع ہے۔

سٹی فارما لمیٹڈ کی جانب سے سٹی ریٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ’ میں بطور سرمایہ کاری شامل کی جانے والی زمین کی کل مالیت کا تخمینہ تقریباً 7 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

یہ رقم زمین کی سرمایہ کاری کی قدر کو ظاہر کرتی ہے اور توقع ہے کہ سٹی فارما لمیٹڈ اسے مرحلہ وار اس وقت حاصل کرے گی جب متعلقہ منصوبوں کا آغاز اور ان پر عملدرآمد ہوگا۔

زمین کی قیمت کی وصولی کے علاوہ، سی پی ایچ ایل نے مزید بتایا کہ وہ زمین کی سرمایہ کاری کی مالیت سے ہٹ کر سٹی ریٹ مینجمنٹ کمپنی سے سالانہ منافع میں اپنا متناسب حصہ وصول کرنے کا بھی حقدار ہوگا جس سے سرمایہ کاری پر مستقل بنیادوں پر منافع ملتا رہے گا۔

Comments

200 حروف