دنیا
جوہری پروگرام پرکسی بھی قسم کی جانچ پڑتال کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
- تہران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے، مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام کی کسی بھی قسم کی جانچ پڑتال کے لیے تیار ہے اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ تہران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بیان ایران کے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر دیا، جسے امریکا کی جانب سے فوجی دھمکیوں کے پس منظر میں منایا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے درپے نہیں ہیں۔ ہم یہ بات بارہا کہہ چکے ہیں اور کسی بھی قسم کی تصدیق کے لیے تیار ہیں۔


Comments
Comments are closed.