BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.97 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.27%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.45 Decreased By ▼ -0.18 (-0.51%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

امریکی فوج نے بحر ہند میں آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا

  • یہ جہاز وینزویلا سے منسلک پابندیوں کے تحت ممنوعہ تیل بردار بحری جہازوں کی فہرست میں شامل تھا، پینٹاگون
شائع اپ ڈیٹ

پینٹاگون نے پیر کو کہا کہ امریکی افواج نے بحر ہند میں ایک آئل ٹینکر پر سوار ہو کر اسے قبضے میں لے لیا جس نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کیریبین میں بحری جہازوں کی پابندی کی خلاف ورزی تھی۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ جہاز وینزویلا سے منسلک پابندیوں کے تحت ممنوعہ تیل بردار بحری جہازوں کی فہرست میں شامل تھا اور صدر ٹرمپ کی جانب سے قائم کردہ بلاکڈ کو توڑتے ہوئے کیریبین سے نکل گیا تھا۔ امریکی افواج نے اس کا تعاقب کیا اور بالآخر بحر ہند میں اسے روک لیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جہاز کیریبین سے فرار ہوا تو اسے مسلسل نگرانی میں رکھا گیا اور طویل تعاقب کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں امریکی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہاز پر اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ جہاز دسمبر میں صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد سے امریکہ کی جانب سے تحویل میں لیے جانے والا آٹھواں تیل بردار جہاز ہے۔ اس سے قبل بھی ایک روس سے منسلک جہاز کو شمالی بحر اوقیانوس میں پکڑا گیا تھا جو وینزویلا کے قریب سے فرار ہوا تھا۔

واشنگٹن نے حالیہ مہینوں میں کیریبین میں بحری موجودگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جہاں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق دنیا بھر میں ایسے سینکڑوں پابندیوں زدہ جہاز سرگرم ہیں، جن میں سے صرف چند کو ہی اب تک قبضے میں لیا جا سکا ہے۔

Comments

Comments are closed.