BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اپٹما نے زیر التوا ریفنڈز کے بدلے سپر ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا

  • سپر ٹیکس کی ایک قسط میں ادائیگی نہ صرف صنعت کی روزمرہ کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالے گی بلکہ ملکی معیشت کی مجموعی کارکردگی پر بھی منفی اثر ڈالے گی، کامران ارشد
شائع اپ ڈیٹ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ سپر ٹیکس کے واجبات کو حکومت کی جانب سے سالوں سے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو واجب الادا سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور دیگر زیر التواء ریفنڈز کی مد میں ایڈجسٹ کیا جائے۔

اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ صنعت، خاص طور پر برآمدی ٹیکسٹائل سیکٹر، پچھلے کئی ماہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہے کیونکہ برآمدی آرڈرز میں کمی اور مجموعی طور پر کاروباری ماحول خراب ہے۔ اس صورتحال میں صنعت ایک ساتھ بڑی مقدار میں ٹیکس کی ادائیگی کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپر ٹیکس کی ایک قسط میں ادائیگی نہ صرف صنعت کی روزمرہ کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالے گی بلکہ ملکی معیشت کی مجموعی کارکردگی پر بھی منفی اثر ڈالے گی۔ کامران ارشد نے کہا کہ سپر ٹیکس کی فوری ادائیگی عملی طور پر ممکن نہیں کیونکہ صنعت کو کاروبار کرنے کی بلند لاگت، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، دوہری شرح سود، زیادہ ٹیکسز اور خام مال و درمیانی اجزا کی بڑے پیمانے پر درآمدات کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس سے مقامی انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سینکڑوں ارب روپے کا سپر ٹیکس ایک ساتھ طلب کیا گیا تو یہ ورکنگ کیپیٹل ختم کر دے گا، کیش فلو متاثر ہوگا اور زیادہ تر کاروبار اپنی روزمرہ مالی ذمہ داریاں، جیسے تنخواہوں اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی، پورا کرنے میں ناکام رہیں گے۔

کامران ارشد نے ایف بی آر سے درخواست کی کہ سپر ٹیکس کے واجبات کو طویل عرصے سے زیر التوا انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر ریفنڈز جیسے ٹی یو ایف اور ڈی ایل ٹی ایل کے بدلے ایڈجسٹ کیا جائے، اور باقی واجبات کو آسان کاروباری اقساط میں تقسیم کیا جائے تاکہ صنعت معقول مدت میں اپنا ٹیکس ادا کر سکے بغیر کاروباری عمل پر منفی اثر ڈالے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپر ٹیکس کے تحت برآمد کنندگان کے لیے سیکشن فور سئ کے تحت ٹیکس کی حساب کتاب قابل اطلاق آمدنی پر مبنی ہونی چاہیے کیونکہ یہ برآمد کنندگان ٹیکس سال 2024 تک فائنل ٹیکس ریجیم کے تحت تھے۔ اپٹما نے زور دیا کہ اگر ایف بی آر صنعت کو عملی طور پر سپر ٹیکس کی ادائیگی میں ریلیف فراہم نہیں کرے گا تو بڑے پیمانے پر کاروبار بند ہوں گے، جس سے روزگار اور ملکی زرمبادلہ پر منفی اثر پڑے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.