BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پیکیجز لمیٹڈ نے آئی ایف سی کے 20 لاکھ پریفرنس شیئرز کی واپسی کی منظوری دے دی

  • اس وقت 8,186,842 پریفرنس شیئرز/کنورٹبل اسٹاک واجب الادا ہیں، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں پیپر اور بورڈ کی سب سے بڑی پیداواری کمپنی پیکیجز لمیٹڈ نے بدھ کو بتایا کہ اس نے واشنگٹن ڈی سی میں قائم انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی درخواست پر اس کے زیرِ ملکیت 20 لاکھ پریفرنس شیئرز/کنورٹیبل اسٹاک کی ریڈمپشن کی منظوری دے دی ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے یہ پیشرفت بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں جاری کی۔

ریڈیمپشن نوٹس ایک ایسی اطلاع ہے جو سرمایہ کاروں کو آگاہ کرتی ہے کہ جاری کنندہ ترجیحی حصص کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے انہیں واپس خریدنے یا ختم کرنے کا اپنا حق استعمال کررہا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے بتایا کہ بورڈ نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کو اس بات کا اختیار بھی دے دیا ہے کہ وہ آئی ایف سی کے ساتھ حصص کی واپسی کی قیمت کے حوالے سے مذاکرات کریں اور باہمی رضامندی سے اسے طے کریں۔

کمپنی کے مطابق اس وقت 8,186,842 پریفرنس شیئرز/کنورٹبل اسٹاک واجب الادا ہیں جو 25 مارچ 2009 کے سبسکرپشن معاہدے کے تحت آئی ایف سی کو جاری کیے گئے تھے۔

اس سے قبل جنوری میں، پیکیجز لمیٹڈ کو انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے اس کے واجب الادا پریفرنس شیئرز کے ایک حصے کی واپسی کا نوٹس موصول ہوا تھا۔

پیکیجز لمیٹڈ پاکستان میں رجسٹرڈ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے۔ یہ کمپنی 1957 میں پاکستان کے علی گروپ اور سویڈن کے آکرلنڈ اینڈ راؤسنگ کے درمیان ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کی گئی تھی۔

ابتدا میں پیکیجز لمیٹڈ کاغذ اور پیپر بورڈ کو کنزیومر انڈسٹری (صارفین کی صنعت) کے لیے پیکیجنگ میں تبدیل کرنے کے کام سے وابستہ تھی۔

Comments

Comments are closed.