BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث 100 انڈیکس تقریباً ایک ہزار پوائنٹس گنوابیٹھا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز منفی زون میں ہوا، ابتدائی اوقات میں 100 انڈیکس میں نمایاں کمی دیکھی گئی تاہم دوپہر کے وقت مارکیٹ میں جزوی بحالی آئی اور خریداری کے رجحان کے باعث انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 187,905 پوائنٹس تک جاپہنچاا۔

تاہم یہ بحالی برقرار نہ رہ سکی اور فروخت کے دباؤ نے ایک بار پھر سر اٹھایا جو منافع سمیٹنے کے رجحان کے باعث ٹریڈنگ کے آخری گھنٹے میں شدید ہوگیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک انڈیکس انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 185,199.36 پوائنٹس تک گرگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 975.70 پوائنٹس یا 0.52 فیصد کی کمی سے185,543.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا جہاں مسلسل خریداری کے رجحان نے مختلف شعبوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ بینچ مارک انڈیکس کو نئی تاریخی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1,456.61 پوائنٹس یا 0.79 فیصد اضافے کے بعد ریکارڈ 186,518.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر جمعرات کو تیل کی قیمتیں حالیہ کمی کے بعد مستحکم رہیں، تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور امریکی لیبر مارکیٹ کے ملے جلے اعداد و شمار کے اثرات کا جائزہ لینے کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹس میں غیر یقینی آغاز دیکھنے میں آیا۔

امریکی اعلیٰ حکام نے بدھ کو کہا کہ وینزویلا کی معیشت کو مستحکم کرنے، اس کے تیل شعبے کی بحالی اور اسے امریکا کے مفادات کے مطابق کردار ادا کرنے پر مجبور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وینزویلا کی تیل فروخت اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو غیر معینہ مدت تک کنٹرول میں رکھا جائے۔

اسی تناظر میں امریکا نے اسی روز بحرِ اوقیانوس میں وینزویلا سے منسلک دو تیل بردار جہاز ضبط کرلیے جن میں سے ایک روسی پرچم تلے سفر کررہا تھا۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے براعظم امریکا میں تیل کی ترسیل اور بہاؤ کو کنٹرول کرنے کی جارحانہ پالیسی کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

وینزویلا میں نکولس مادورو کی معزولی کے بعد وہاں کی صورتحال بدستور سرخیوں میں ہے اور اب تک اس کے اثرات زیادہ تر کموڈٹی مارکیٹس میں دیکھے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ایشیائی سیشن میں حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود نئے سال کے مضبوط آغاز نے مارکیٹس کو نئی بلند ترین سطح تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسفک خطے میں جاپان کے علاوہ حصص پر مشتمل وسیع ترین انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور یہ کبھی منفی تو کبھی مثبت زون میں جاتا رہا، جبکہ جاپان کا نکئی انڈیکس 0.74 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔

ادھر نیسڈک فیوچرز میں 0.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.05 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔ یورپی مارکیٹس کے فیوچرز بھی مندی میں کاروبار کرتے نظر آئے۔

دریں اثنا جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 280.05 پر بند ہوئی، جو کہ ڈالر کے مقابلے میں 0.01 روپے (ایک پیسہ) کا اضافہ ہے۔

آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم (والیم) گزشتہ سیشن کے 1,329.5 ملین سے بڑھ کر 1,433.9 ملین شیئرز تک پہنچ گیا۔ شیئرز کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 86.59 ارب روپے سے بہتر ہو کر 91.34 ارب روپے رہی۔

آغا اسٹیل انڈسٹریز 131.88 ملین شیئرز کے ساتھ والیم لیڈر رہی، جس کے بعد پاک الیکٹرون 76.29 ملین شیئرز اور ہیسکول پٹرول 59.91 ملین شیئرز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 481 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 209 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 245 میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 27 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

Comments are closed.