BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

او جی ڈی سی ایل کو اوچ پاور لمیٹڈ سے 8.3 ارب روپے موصول

  • اسٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس کے مطابق یہ ادائیگی واجب الادا وصولیوں کے عوض گردشی قرضے کے تصفیے کے طور پر کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (اوجی ڈی سی ایل) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اسے اوچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے 8.3 ارب روپے موصول ہو گئے ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس کے مطابق یہ ادائیگی واجب الادا وصولیوں کے عوض گردشی قرضے کے تصفیے کے طور پر کی گئی ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کو اوچ پاور سے مزید 8.3 ارب روپے کی رقم موصول ہوئی ہے، جو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کے جاری اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی او جی ڈی سی ایل کو اوچ پاور سے 4.18 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔

اس سے قبل ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا تھا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی-گارنٹیڈ (سی پی پی اے- جی ) اوچ پاور لمیٹڈ اور اوچ پاور-II کی جانب سے او جی ڈی سی ایل کو گردشی قرضہ فنانسنگ سہولت کے تحت 89.5 ارب روپے ادا کرے گی۔ یہ ادائیگی 18 مساوی ماہانہ اقساط کے بجائے یکمشت انتظام کے تحت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ ادائیگی اس منصوبے کا حصہ ہے جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاور ڈویژن کی اس سمری پر دی تھی جس کا عنوان نیوکلیئر پاور پلانٹس (چشمہ-1، 2، 3، 4 اور کراچی کے-2، کے-3) کے ایل پی آئی (ایل پی آئی) کی ریشنلائزیشن اور ممکنہ کمی تھا۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 اگست 2024 کو قائم کردہ اس ٹاسک فورس کی سفارشات پر کیا گیا ہے جسے پاور سیکٹر میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات (اسٹریکچرریفارمز) کے نفاذ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مذکورہ فورس توانائی کے شعبے میں ضروری اصلاحات کی نشاندہی اور ان پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.