BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

یمن نے پاکستان سے دو طرفہ تجارتی معاہدوں کو دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ کردیا

  • وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

یمن نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدوں کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت وزیرِ تجارت جام کمال اور یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی اعلیٰ سطح ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

ملاقات کے دوران سفیر محمد مطہر الاشعبی نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستان کے ساتھ تجارتی رابطوں کو بڑھانے کی یمن کی خواہش پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں لاجسٹک اور علاقائی چیلنجز کے باوجود یمن پاکستان کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 300 یمنی طلبہ پاکستان میں زیرتعلیم ہیں جو دونوں ملکوں کے مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے موجودہ دو طرفہ معاہدوں کو دوبارہ فعال کرنے اور تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لیے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جام کمال خان نے یمن کے ساتھ اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان کی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی اور قریبی مارکیٹس کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔

جام کمال نے ایس ایم ایز کے لیے موثر اور کم لاگت والے لاجسٹکس چینلز بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔الاشعبی نے بتایا کہ وزارت علاقائی تجارت کے لیے فریٹ کی لاگت کو کم کرنے اور آمد و رفت کے وقت کو بہتر بنانے کے لیے فیری پر مبنی چھوٹی شپنگ خدمات متعارف کرانے کا جائزہ لے رہی ہے۔

وزیر نے نوٹ کیا کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کاروباری اور چھوٹے و درمیانے کاروبار کے شعبے یمن، صومالیہ، ایتھوپیا اور عمان جیسے قریبی مارکیٹس تک بہتر رسائی سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ادارہ جاتی تجاویز پر عمل کرے گا اور دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے متعلقہ پلیٹ فارمز سے رابطے میں رہے گا۔

دونوں جانب نے اعتماد ظاہر کیا کہ مسلسل مکالمہ، بہتر لاجسٹکس اور باقاعدہ تعاون کے نظام کی بحالی پاکستان اور یمن کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گی۔

Comments

Comments are closed.