BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

امریکی بینک کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1.25 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری

  • اس نئے مالیاتی تعاون کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری بلوچستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی،امریکی سفارتخانہ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان کے اہم معدنی منصوبے ریکوڈک کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے، جو ملک کی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس نئے مالیاتی تعاون کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری بلوچستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔

ریکوڈک بلوچستان میں واقع تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر پر مشتمل ایک اہم منصوبہ ہے، جسے دنیا کے بڑے معدنی ذخائر میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ منصوبہ کینیڈا کی بارک گولڈ کے پچاس فیصد اور پاکستانی شراکت داروں کے پچاس فیصد پر مشتمل مشترکہ منصوبہ ہے، جس کا ہدف دو ہزار اٹھائیس میں پیداوار کا آغاز کرنا ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ایگزم بینک کی جانب سے فراہم کی گئی فنانسنگ کے ذریعے دو ارب ڈالر تک کی امریکی مشینری اور خدمات ریکوڈک منصوبے کے لیے فراہم کی جائیں گی، جو کان کنی کے کام میں استعمال ہوں گی۔ نیٹلی بیکر کے مطابق اس منصوبے سے امریکہ میں چھ ہزار اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سات ہزار پانچ سو ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ایسا مثالی منصوبہ ہے جو امریکی برآمد کنندگان کے ساتھ ساتھ پاکستانی مقامی برادریوں اور شراکت داروں کے لیے روزگار اور خوشحالی کے نئے راستے کھولے گا۔نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت نے ایسے معاشی معاہدوں کو اپنی سفارت کاری کا اہم حصہ بنایا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مزید معاہدے بھی سامنے آئیں گے۔

گزشتہ ماہ ایگزم بینک کے سربراہ جان جونووچ نے فنانشل ٹائمز کو بتایا تھا کہ بینک آئندہ برسوں میں اہم معدنیات، جوہری توانائی اور مائع قدرتی گیس کی سپلائی چینز کو مضبوط بنانے کے لیے سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ان کے مطابق ابتدائی منصوبوں میں مصر، پاکستان اور یورپ شامل ہیں۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور دونوں ممالک تبدیل ہوتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراک بڑھا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ستمبر میں امریکی کمپنی یو ایس اسٹریٹجک میٹلز اور پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے درمیان پانچ سو ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ ہوا، جس کا مقصد اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانا ہے۔ اس کے بعد پاکستان نے اکتوبر میں اپنی پہلی کھیپ نایاب معدنیات اور اہم دھاتوں کی امریکہ روانہ کی، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کی علامت ہے۔

Comments

Comments are closed.