BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی کین بنانے والی کمپنی افغانستان میں 110 ملین ڈالر کا پلانٹ قائم کرے گی

  • یہ منصوبہ ریگولیٹری اور دیگر روایتی منظوریوں سے مشروط ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ایلومینیم بیوریج کینز لمیٹڈ (پی اے بی سی) نے افغانستان میں 110 ملین ڈالر کی لاگت سے نئی بیوریج کین تیار کرنے والی فیکٹری قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق کمپنی نے 30 اکتوبر 2025 کو ہی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے افغانستان میں 1.3 ارب کین سالانہ پیداواری صلاحیت کے حامل یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی تھی، تاہم یہ منصوبہ ریگولیٹری اور دیگر روایتی منظوریوں سے مشروط ہے جنہں حتمی مرحلے میں لایا جا رہا ہے۔

پی اے بی سی نے کہا کہ حالیہ منظوری کمپنی کے اسٹریٹجک روڈ میپ کے تحت مسلسل پیش رفت کی عکاس ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔ اسلام آباد کی جانب سے افغان طالبان انتظامیہ سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے مطالبے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں جبکہ سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے باعث دو طرفہ تجارت شدید متاثر ہوئی ہے۔

اکتوبر میں پی اے بی سی نے خبردار کیا تھا کہ پاک افغان سرحد کی مسلسل بندش سے اس کی فروخت اور علاقائی کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خصوصاً افغانستان اور وسطی ایشیا میں آپریشنز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے الفلاح ایگری کلٹیویشن فنڈ۔ون کے 60 فیصد یونٹس لبرٹی ملز لمیٹڈ سے 621 ملین روپے میں خریدنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فنڈ پاکستان میں جدید، مشینی اور پائیدار کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جبکہ چولستان کے صحراء میں ٹیرا کروپ انوویشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں اس کی سرمایہ کاری سے غذائی تحفظ میں بہتری، زرعی برآمدات کے فروغ اور درآمدی متبادل کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ لین دین روایتی طریقۂ کار کی تکمیل سے مشروط ہے اور بورڈ نے پی اے بی سی کے نمائندوں کو اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔

Comments

Comments are closed.