✕
دنیا

امریکی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود ایرانی پرواز چین پہنچ گئی

  • فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ماہان ایئر کی پرواز کے اترنے کی جگہ گوانگ ژو بائیون ایئرپورٹ دکھائی گئی
شائع اپ ڈیٹ

فلائٹ ریڈار 24 کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ایران کی ماہان ایئر کی ایک پرواز بدھ کو تہران سے چین کے شہر گوانگ ژو پہنچ گئی، ایسے وقت میں جب واشنگٹن نے ایک روز قبل تہران کی فضائی کمپنیوں کو بند کرنے اور ان کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو سزا دینے کی دھمکی دی تھی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے رواں ہفتے خبردار کیا تھا کہ جو ممالک ایرانی طیاروں کو لینڈنگ سروسز فراہم کریں گے، انہیں ڈالر کے نظام سے نکال دیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ماہان ایئر کی پرواز کے اترنے کی جگہ گوانگ ژو بائیون ایئرپورٹ دکھائی گئی، تاہم یہ پرواز ایئرپورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر درج نہیں تھی۔