دنیا
یوکرینی حملے میں کریمیا میں ایک شخص ہلاک، چار زخمی
- روس کی جانب سے مقرر کردہ کریمیا کے گورنر سرگئی اکسیونوف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
روسی کنٹرول والے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرین کے حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
روس کی جانب سے مقرر کردہ کریمیا کے گورنر سرگئی اکسیونوف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
ادھر ماسکو کے مشرق میں واقع اولیانووسک ریجن کے گورنر نے کہا کہ یوکرینی ڈرونز نے ایک توانائی کی تنصیب (انرجی فیسلٹی) کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی۔
دوسری جانب ورونیژ ریجن کے گورنر الیگزینڈر گوسیف نے کہا کہ رات کے دوران روس میں شہری تنصیبات پر حملے کیے گئے، جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
روسی خبر رساں اداروں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں یوکرین کے 223 ڈرونز مار گرائے۔