دنیا

امریکی حملے جاری رہے تو ایران مکمل جارحانہ کارروائی شروع کردے گا، تہران کی وارننگ

  • ایران اب صرف جوابی یا برابر کی سطح کے ردِعمل تک خود کو محدود نہیں رکھے گا، میجر جنرل محسن رضائی
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر فوجی مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے جمعہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے مزید دو سے تین روز تک ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران مکمل پیمانے پر جارحانہ فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی آر آئی بی کے مطابق میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ایران اب صرف جوابی یا برابر کی سطح کے ردِعمل تک خود کو محدود نہیں رکھے گا، اور کوئی بھی سیاسی سرحد محفوظ نہیں رہے گی۔