کاروبار اور معیشت

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی
شائع June 27, 2026 اپ ڈیٹ June 27, 2026 11:38am

فاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ احکامات تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

27 جون سے نافذ ہونے والی نظرثانی شدہ قیمتوں کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی جائے گی۔

پٹرول کی قیمت 299.50 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی جب کہ ڈیزل بدستور 311.47 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہوتا رہے گا۔