دنیا

ایران، امریکہ تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر ، ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے

  • ورکنگ گروپس میں پابندیوں کا خاتمہ، جوہری امور، تعمیر نو و اقتصادی ترقی اور نگرانی و نفاذ شامل ہیں ،ایرانی میڈیا
شائع June 23, 2026 اپ ڈیٹ June 23, 2026 12:12pm

سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہوگئے اور اب جوہری امور اور پابندیوں پر مذاکراتی گروپس تشکیل دیے جائینگے۔

ارنا نیوز ایجنسی نے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ مذاکرات کاروں نے فیصلہ کیا ہے کہ چار ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے جس میں پابندیوں کا خاتمہ، جوہری امور، تعمیر نو و اقتصادی ترقی اور نگرانی و نفاذ شامل ہیں۔