دنیا
امریکہ اور ایران کے مابین سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات شروع، ثالث قطر نے تصدیق کر دی
- قطر کی جانب سے سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع ہونے کا اعلان، مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن کا قیام بنیادی ہدف
ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کر دی ہے، جن کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کا مستقل خاتمہ ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں لیک لوسرن سمٹ کے آغاز اور اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے پہلے اجلاس کا اعلان کیا ہے، جس میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران اور دونوں ثالث ممالک یعنی ریاستِ قطر اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نمائندے شریک ہیں۔
گیس کی دولت سے مالامال خلیجی امارت نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ یہ ملاقاتیں ایک ایسے جامع اور پائیدار معاہدے پر منتج ہوں گی جس میں اس مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا، جو رواں ہفتے کے آغاز میں امریکہ اور ایران کے مابین طے پائی تھی۔