دنیا

تہران صرف باتوں پر نہیں، عملی اقدامات پر اعتماد کرے گا، باقر قالیباف

  • امریکہ اور ایران نے جمعرات کو اپنے جنگ بندی معاہدے میں توسیع اور شپنگ پر پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے جمعہ کو ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ تہران ضمانتوں اور باتوں پر بھروسہ نہیں کرتا، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے فیصلہ کرے گا، اور ایران پہلے قدم نہیں اٹھائے گا جب تک کہ دوسری جانب سے کوئی اقدام نہ ہو۔

امریکہ اور ایران نے جمعرات کو جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کے ذریعے شپنگ پر پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی اس کی منظوری نہیں دی، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ حتمی شکل نہیں پا سکا۔