دنیا

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم

  • اسرائیل جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں
شائع May 3, 2026 اپ ڈیٹ May 3, 2026 10:45am

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز جنوبی لبنان کے 11 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو فوری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو خالی کریں اور کم از کم 1,000 میٹر (3,300 فٹ) دور کھلے علاقوں میں منتقل ہو جائیں۔

فوج نے کہا کہ وہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، جس کی وجہ اس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل نے خبردار کیا کہ جو بھی افراد حزب اللہ کے جنگجوؤں یا ان کی تنصیبات کے قریب ہوں گے وہ خطرے میں ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کی فوج ملک کے جنوبی حصے کی ایک پٹی پر موجود ہے، جہاں وہ ان گھروں کو تباہ کر رہی ہے جنہیں وہ حزب اللہ کی تنصیبات قرار دیتا ہے۔

ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے بھی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجیوں اور شمالی اسرائیل پر ڈرون اور راکٹ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔