دنیا

ایران سے مذاکرات میں جوہری ماہرین کی شمولیت ضروری ہے، یورپی یونین

  • بصورت دیگر ہم ایک زیادہ خطرناک ایران کے ساتھ سامنے آئیں گے،کاجا کالس
شائع April 24, 2026 اپ ڈیٹ April 24, 2026 01:49pm

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالس نے جمعہ کو کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں جوہری ماہرین کو شامل کیا جانا چاہیے، بصورت دیگر ہم ایک زیادہ خطرناک ایران کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

انہوں نے قبرص میں یورپی رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات صرف جوہری معاملے تک محدود ہوں اور میز پر جوہری ماہرین موجود نہ ہوں، تو ہم ایک ایسا معاہدہ کریں گے جو جے سی پی او اے سے بھی کمزور ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر خطے کے مسائل، میزائل پروگرام، پراکسی گروپس کی حمایت، اور یورپ میں ہائبرڈ اور سائبر سرگرمیوں کو زیرِ بحث نہ لایا گیا تو ہم ایک زیادہ خطرناک ایران کا سامنا کرینگے۔