دنیا

جوہری حقوق سے دستبرداری قبول نہیں، مسعود پزشکیان

  • ٹرمپ کو ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں ہے، ایرانی صدر
شائع April 19, 2026 اپ ڈیٹ April 19, 2026 01:46pm

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں ہے، جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری امور پر اختلافات بدستور جاری ہیں۔

ایرانی اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران اپنے جوہری حقوق استعمال نہیں کر سکتا، لیکن یہ نہیں بتاتے کہ کس جرم کی بنیاد پر۔ وہ کون ہوتے ہیں جو کسی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کریں؟