دنیا

امریکہ ایران مستقل امن منصوبہ، مصر اور پاکستان مل کر کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر بدر عبدالعاطی

  • خلیجی ریاستوں کے تحفظ اور توانائی کی منڈیوں، سپلائی چینز اور غذائی تحفظ کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زور
شائع اپ ڈیٹ

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ہفتے کو کہا ہے کہ مصر، امریکہ اور ایران کے درمیان دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک ایسے فریم ورک (منصوبے) پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے جس کا مقصد مستقل امن کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر، ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب ایک وسیع تر علاقائی کوشش کے لیے ہم آہنگی کررہے ہیں جس کا مرکز دوبارہ تناؤ بڑھنے سے روکنا اور جنگ کے بعد کے حفاظتی انتظامات کے لیے بنیاد رکھنا ہے۔

انہوں نے خلیجی ریاستوں کے تحفظ اور توانائی کی منڈیوں، سپلائی چینز اور غذائی تحفظ کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔