دنیا

آسٹریلیا کی امریکہ اور ایران سے جنگ بندی جاری رکھنے کی اپیل

  • اب ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور مذاکراتی عمل کی طرف واپس جایا جائے، بیان
شائع April 12, 2026 اپ ڈیٹ April 12, 2026 01:18pm

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اتوار کے روز امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اب ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور مذاکراتی عمل کی طرف واپس جایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مایوس کن بات ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوئے ہیں۔