دنیا
ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہنے کی توقع ہے، امریکی نائب صدر پاکستان روانہ
- ہمیں مذاکرات کا شدت سے انتظار ہے، امید ہے نتائج مثبت ہوں گے، امریکی نائب صدر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات کے منتظر ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے لیے روانگی سے قبل انہوں نے تہران کو متنبہ بھی کیا کہ وہ ہمیں بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کرے۔
واشنگٹن سے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کا انتظار ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ مثبت رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا جیسا کہ امریکی صدرِ نے کہا ہے کہ اگر ایرانی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو ہم یقیناً تعاون کا ہاتھ بڑھانے کے لیے تیار ہیں لیکن اگر انہوں نے ہمیں چکمہ دینے کی کوشش کی تو وہ دیکھیں گے کہ ہماری مذاکراتی ٹیم کا رویہ ہرگز ہمدردانہ نہیں ہوگا۔