دنیا

ایران کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، ایرانی سفیر

  • ایران کی جانب سے پیش کیے گئے 10 نکاتی منصوبے کی بنیاد پر سنجیدہ مذاکرات ہوں گے
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے سفیر برائے پاکستان کے مطابق ایک ایرانی وفد آج جمعرات کی رات اسلام آباد پہنچے گا تاکہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کیے جا سکیں۔

سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث ایرانی عوامی رائے میں پائی جانے والی شکوک و شبہات کے باوجود ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے، جہاں ایران کی جانب سے پیش کیے گئے 10 نکاتی منصوبے کی بنیاد پر سنجیدہ مذاکرات ہوں گے۔