دنیا
تہران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا، ایرانی صدر
- مسعود پزشکیان نے یہ بیان امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل دیا
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ تہران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔
مسعود پزشکیان نے یہ بیان امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل دیا، جبکہ واشنگٹن بدستور تہران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔
خامنہ ای، جو تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں حتمی اختیار رکھتے ہیں، نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں ایک فتویٰ، یعنی مذہبی حکم نامے کے ذریعے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی عائد کی تھی۔