کاروبار اور معیشت
ایک تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مزید مہنگا
- چاندی کی فی تولہ قیمت 270 روپے کے بڑے اضافے سے 8 ہزار 465 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4509 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 5 ہزار745 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے ک اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 270 روپے کے بڑے اضافے سے 8 ہزار 465 روپے ہوگئی۔