BR100 Decreased By (-0.46%)
BR30 Increased By (0.03%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.45%)
BAFL 60.38 Decreased By ▼ -0.58 (-0.95%)
BIPL 24.36 Increased By ▲ 0.04 (0.16%)
BOP 31.47 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.91 Increased By ▲ 0.46 (4.02%)
DFML 17.15 Increased By ▲ 0.36 (2.14%)
DGKC 201.24 Increased By ▲ 0.25 (0.12%)
FABL 93.40 Decreased By ▼ -1.84 (-1.93%)
FCCL 59.91 Increased By ▲ 0.09 (0.15%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.04 (-0.28%)
GGL 20.05 Increased By ▲ 0.09 (0.45%)
HBL 305.61 Decreased By ▼ -1.60 (-0.52%)
HUBC 206.84 Decreased By ▼ -0.54 (-0.26%)
HUMNL 8.04 Decreased By ▼ -0.11 (-1.35%)
KEL 6.27 Decreased By ▼ -0.02 (-0.32%)
LOTCHEM 24.60 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
MLCF 104.25 Decreased By ▼ -0.88 (-0.84%)
OGDC 313.49 Decreased By ▼ -0.55 (-0.18%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.51 (-1.43%)
PIBTL 13.82 Decreased By ▼ -0.18 (-1.29%)
PIOC 273.89 Decreased By ▼ -1.14 (-0.41%)
PPL 223.66 Decreased By ▼ -0.09 (-0.04%)
PRL 81.85 Increased By ▲ 2.34 (2.94%)
SNGP 94.51 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.55 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.4%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
TRG 52.90 Decreased By ▼ -0.30 (-0.56%)
UNITY 8.58 Decreased By ▼ -0.18 (-2.05%)
WTL 1.32 Increased By ▲ 0.01 (0.76%)
مارکٹس

پنجاب کی بیشتر شوگر ملوں میں کرشنگ سیزن شروع نہ ہو سکا

  • کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اور گندم کی کاشت میں تاخیر کے خدشات لاحق
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کرنے کے نوٹیفکیشن کے باوجود بیشتر شوگر ملوں نے تاحال کرشنگ شروع نہیں کی، جس کے باعث کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اور گندم کی کاشت میں تاخیر کے خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔

کسان رہنما خالد باتھ نے کہا کہ رواں سال گنے کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے اس لیے بروقت فصل کی کٹائی یقینی بنانے اور کاشتکاروں کو مالی نقصان سے بچانے کے لیے شوگر ملوں کا مزید تاخیر کیے بغیر کرشنگ شروع کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ گنے کی کٹائی میں کسی بھی تاخیر سے گندم کی بوائی کا شیڈول متاثر ہوگا جس سے کاشتکاروں کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گنے کی پیداواری لاگت کاشتکاروں کے لیے 650 سے 700 روپے فی من ہے، اس لیے اپنی سرمایہ کاری کی وصولی کے لیے فصل کی بروقت کٹائی اور ادائیگیوں کی بروقت ادائیگی ناگزیر ہے۔

خالد باتھ نے کہا کہ واضح ہدایات کے باوجود شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کرنے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شوگر مل مالکان کے حکومتی پالیسیوں پر اثرانداز ہونے سے متعلق کاشتکاروں کے خدشات درست ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب شوگر مل مالکان نے بھی پنجاب حکومت سے کرشنگ سیزن 15 روز کے لیے شروع کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس سے حکومت، مل مالکان اور گنے کے کاشتکاروں کے درمیان جاری تنازع نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

کاشتکاروں کو خدشہ ہے کہ کرشنگ میں مسلسل تاخیر سے نہ صرف ان پر مالی بوجھ بڑھے گا بلکہ گندم کی بوائی کا دورانیہ بھی متاثر ہوگا، خصوصاً ایسے وقت میں جب آئندہ فصل کے لیے بروقت کاشت انتہائی اہم ہے۔

.دریں اثنا پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے پنجاب میں زرعی اور غذائی تحفظ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں گنے کے کاشتکاروں کو کرشنگ میں تاخیر، کینو کے کاشتکاروں کو برآمدات اور خریداری میں مشکلات جبکہ صارفین کو گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

پی بی ایف نے حکومت پر زور دیا کہ کرشنگ کے مقررہ شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، فصلوں کی بروقت خریداری کی جائے اور پیداواری لاگت کی بنیاد پر منصفانہ قیمتوں کا نظام وضع کیا جائے۔ فورم نے خبردار کیا کہ کٹائی میں تاخیر سے گندم کی اگلی فصل کی تیاری بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

Comments

200 حروف