ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے راولپنڈی چیمبرمیں ترجیحی تجارتی رسائی ڈیٹا بیس (پی ٹی اے ڈی) کے حوالے سے آگاہی اور بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے صدر نوشیروان خلیل خان نے ٹڈاپ کے اس اقدام کو سراہا اور ترجیحی منڈیوں تک بہتر رسائی کے مواقع فراہم کرکے برآمد کنندگان کو سہولت دینے اور پاکستان کی تجارتی استعداد بڑھانے کیلئے اس کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ٹڈاپ کے سیکریٹری شیریار تاج نے شرکا کو ترجیحی تجارتی رسائی ڈیٹا بیس (پی ٹی اے ڈی) کے مقاصد اور اہمیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ ڈیٹا بیس پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں میں ترجیحی تجارتی مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔بعد ازاں ٹڈاپ کے کنسلٹنٹ کمال شہریار نے ڈیٹا بیس کی خصوصیات، طریقہ کار اور عملی افادیت کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
شرکا میں شامل کاروباری برادری نے ٹڈاپ کی فعال کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے تجارتی آگاہی بڑھانے، برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے اور پاکستان کی برآمدات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔























Comments