وہ باڈی بلڈر تھا، مسٹر کراچی ایسٹ کا اعزاز جیت چکا تھا اور خود کو بہترین جسمانی صحت کا حامل سمجھتا تھا۔ تاہم، محض 22 برس کی عمر میں اسے کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔ کئی سال بعد اسے ایک بار پھر اس بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔
آج طحہٰ احمد اپنے تلخ تجربات کو دوسروں کے لیے امید اور مدد کا ذریعہ بنانے کے لیے دو منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ان میں کیلورسٹ (Kalorist) مصنوعی ذہانت پر مبنی غذائی رہنمائی فراہم کرنے والی ایپ ہے جبکہ فرحت لیب کینسر کے مریضوں، مرض سے صحت یاب ہونے والوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کی معاونت کے لیے بنایا گیا پلیٹ فارم ہے۔
مائنڈنگ یور بزنس پروگرام میں طحہٰ احمد نے دو مرتبہ کینسر کو شکست دینے، اسی مرض کے باعث اپنی والدہ کو کھونے، پاکستان میں صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی کاروبار شروع کرنے اور 2030 تک 10 کروڑ افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے اپنے عزم پر تفصیل سے گفتگو کی۔




















Comments