اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافہ، حجم 21.56 ارب ڈالر ہوگیا
- ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 86 کروڑ ڈالر ہوگئے، جن میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر کا حجم 5 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے
مرکزی بینک نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ ذخائر 30 اکتوبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 21 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
30 اکتوبر 2026ء تک ملک کے مجموعی سیال زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 86 کروڑ ڈالر رہے۔
ایس بی پی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک نے بتایا، ’’30 اکتوبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ کر 21 ارب 56 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہوگئے۔‘‘
گزشتہ ہفتے بھی 23 اکتوبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 21 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔
























Comments