BR100 Increased By (0.8%)
BR30 Increased By (1.35%)
KSE100 Increased By (0.88%)
KSE30 Increased By (0.73%)
BAFL 56.43 Increased By ▲ 0.72 (1.29%)
BIPL 23.31 Decreased By ▼ -0.21 (-0.89%)
BOP 27.51 Increased By ▲ 0.29 (1.07%)
CNERGY 12.72 Increased By ▲ 0.42 (3.41%)
DFML 15.88 Decreased By ▼ -0.18 (-1.12%)
DGKC 183.30 Increased By ▲ 1.86 (1.03%)
FABL 90.70 Increased By ▲ 0.96 (1.07%)
FCCL 52.62 Increased By ▲ 1.01 (1.96%)
FFL 12.97 Decreased By ▼ -0.11 (-0.84%)
GGL 19.66 Increased By ▲ 0.61 (3.2%)
HBL 284.62 Increased By ▲ 2.50 (0.89%)
HUBC 188.62 Increased By ▲ 0.31 (0.16%)
HUMNL 8.11 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
KEL 5.80 Increased By ▲ 0.15 (2.65%)
LOTCHEM 22.93 Increased By ▲ 0.42 (1.87%)
MLCF 90.41 Increased By ▲ 1.58 (1.78%)
OGDC 302.46 Increased By ▲ 1.54 (0.51%)
PAEL 32.75 Increased By ▲ 0.35 (1.08%)
PIBTL 13.21 Increased By ▲ 0.32 (2.48%)
PIOC 233.50 Increased By ▲ 6.22 (2.74%)
PPL 215.27 Increased By ▲ 2.91 (1.37%)
PRL 96.09 Increased By ▲ 0.38 (0.4%)
SNGP 90.20 Increased By ▲ 0.47 (0.52%)
SSGC 22.72 Increased By ▲ 0.19 (0.84%)
TELE 6.71 Increased By ▲ 0.16 (2.44%)
TPLP 11.52 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
TRG 54.71 Increased By ▲ 1.03 (1.92%)
UNITY 7.72 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
WTL 0.96 Increased By ▲ 0.08 (9.09%)
کھیل

برطانوی پاکستانی ریسنگ اسٹار کی رہنمائی میں نوجوان ڈرائیور فیراری ڈرائیور اکیڈمی میں شامل

  • ڈینیئل میرون لورینتے نے فیراری ڈرائیور اکیڈمی میں جگہ حاصل کرلی
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی پاکستانی ریسنگ ڈرائیور اور موٹر اسپورٹس کی کاروباری شخصیت انعام احمد نے اپنے کم عمر شاگرد ڈینیئل میرون لورینتے کو ایک سال کی کوچنگ اور رہنمائی کے بعد معروف فیراری ڈرائیور اکیڈمی میں جگہ دلوا کر ڈرائیوروں کی تربیت کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

احمد گزشتہ 12 ماہ سے ایلیٹ ڈرائیور ڈیولپمنٹ کے تحت ہسپانوی ڈرائیور کی کوچنگ، مینجمنٹ اور پیشہ ورانہ تربیت کر رہے تھے۔ یہ پروگرام انہوں نے ایک سال قبل شروع کیا تھا۔

اس کامیابی کو ان کے تربیتی منصوبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ لورینتے کا انتخاب نوجوان ڈرائیور کے کیریئر میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

2013 میں پیدا ہونے والے لورینتے کو عالمی کارٹنگ کے ایک باصلاحیت نوجوان ڈرائیور کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جہاں وہ بدستور مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ فیراری ڈرائیور اکیڈمی کے لیے ان کا انتخاب سی او ٹی ایف یورو سیریز چیمپئن شپ جیتنے کے تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے ایلیٹ ڈرائیور ڈیولپمنٹ نے کہا کہ اسے فخر ہے کہ پروگرام کے آغاز کے محض 12 ماہ بعد اس کے ڈرائیور نے فیراری ڈرائیور اکیڈمی میں جگہ حاصل کرلی۔

ادارے نے اس کامیابی کا سہرا ایک سال کی محنت، لگن اور اعتماد کو دیتے ہوئے اسے لورینتے کے ریسنگ کیریئر میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

Comments

200 حروف