دنیا
چین کا تاجکستان سے سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور
ہ چین ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تاجکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے، چینی وزیراعظم
چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے تاجکستان کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر زور دیا ہے، جس میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کے دوران لی چیانگ نے یہ بھی کہا کہ چین ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تاجکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔





















Comments