BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
کھیل

بارش کے باعث فیصلہ کن میچ منسوخ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 سیریز برابر

  • مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور مقابلہ فی اننگز 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا، جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز ہفتے کو 2-2 سے برابر ہوگئی، جب بارش کے باعث پانچواں اور فیصلہ کن میچ کسی نتیجے کے بغیر ختم کرنا پڑا۔

مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور دونوں ٹیموں کی اننگز نو، نو اوورز تک محدود کردی گئیں۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کو اوپنر ابھیشیک شرما کی وکٹ جلد گنوانا پڑی، جو کیمو پال کی گیند پر چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے, تاہم ایشان کشن نے صرف 10 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو تیز رفتار آغاز فراہم کیا۔

میزبان بھارت نے 7.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا لیے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی، جس کے باعث کھلاڑیوں کو میدان سے باہر جانا پڑا۔ موسم کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر حکام نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیموں کو سیریز میں مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا۔

یہ دو سال میں چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا بین الاقوامی میچ تھا۔ تجربہ کار فاسٹ بولر بھونیشور کمار کو نومبر 2022 کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم بارش کے باعث انہیں گیند کے ساتھ اپنی واپسی یادگار بنانے کا موقع نہ مل سکا۔

Comments

200 حروف