صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ، پہلا ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- قومی بیٹرز نے 183 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ اوپنر لاہیرو اُدارا نے 91 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کمنڈو مینڈس 23 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ اسکورر رہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عمران نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تجربہ کار نسیم شاہ نے 3 وکٹیں لیں۔ ان کے علاہ رضا اللہ ،شاداب خان اور صائم ایوب نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز نے برق رفتار آغاز کیا اور183 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے 89 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ معاذ صداقت نے 50 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 21 اور خواجہ نافع نے 12 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ دشمانتھا چمیرا اور نوان تھشارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کادوسرا میچ اتوار 11 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ۔























Comments