BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Increased By (0.81%)
KSE100 Increased By (0.27%)
KSE30 Increased By (0.28%)
BAFL 56.80 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.72 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 29.79 Increased By ▲ 0.07 (0.24%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
DFML 17.01 Increased By ▲ 0.10 (0.59%)
DGKC 188.40 Increased By ▲ 1.43 (0.76%)
FABL 93.82 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
FCCL 52.00 Increased By ▲ 0.15 (0.29%)
FFL 14.10 Increased By ▲ 0.11 (0.79%)
GGL 19.62 Increased By ▲ 0.36 (1.87%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.84 (-0.28%)
HUBC 202.50 Increased By ▲ 1.17 (0.58%)
HUMNL 9.46 Increased By ▲ 0.19 (2.05%)
KEL 6.08 Increased By ▲ 0.49 (8.77%)
LOTCHEM 25.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 91.50 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
OGDC 317.97 Increased By ▲ 0.92 (0.29%)
PAEL 34.47 Increased By ▲ 0.49 (1.44%)
PIBTL 13.59 Increased By ▲ 0.02 (0.15%)
PIOC 236.25 Decreased By ▼ -0.39 (-0.16%)
PPL 223.30 Increased By ▲ 2.18 (0.99%)
PRL 95.15 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SNGP 91.45 Increased By ▲ 0.76 (0.84%)
SSGC 23.45 Increased By ▲ 0.38 (1.65%)
TELE 7.28 Increased By ▲ 0.04 (0.55%)
TPLP 12.22 Increased By ▲ 0.48 (4.09%)
TRG 55.70 Increased By ▲ 0.36 (0.65%)
UNITY 7.86 Increased By ▲ 0.11 (1.42%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
بی آر ریسرچ

معاشی استحکام کے باوجود بانڈز کی ییلڈز کیوں بڑھ رہی ہے؟

  • بینکنگ ٹریژریز میں شرح سود میں اضافے کی توقعات بتدریج مضبوط ہورہی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

مالیاتی پالیسی کے فیصلے میں اب تقریباً دو ہفتے باقی ہیں، جبکہ منی مارکیٹ میں سیکنڈری مارکیٹ کی ییلڈز بتدریج بڑھ رہی ہیں۔ 10 سالہ بانڈز کی قیمتیں تقریباً 13 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہیں، جبکہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد ہے۔ بینکنگ ٹریژریز میں شرح سود میں اضافے کی توقعات بتدریج مضبوط ہورہی ہیں، تاہم چند حلقے اب بھی سمجھتے ہیں کہ بیرونی اور مالیاتی شعبے میں ایسا کوئی نمایاں دباؤ موجود نہیں جو شرح سود میں ایک اور اضافے کا جواز فراہم کرے۔

اقلیتی رائے رکھنے والے اس گروپ کی بات میں وزن ہے۔ معیشت کی رفتار انتہائی سست ہے۔ اگر طلب میں کچھ بہتری کے آثار تھے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد وہ بھی ختم ہوگئے ہیں۔ حکومت قیمتوں میں ہونے والا اضافہ مکمل طور پر صارفین تک منتقل کررہی ہے تاکہ مالیاتی دباؤ پیدا نہ ہو، جبکہ طلب میں سست روی، آر ایل این جی کی کم درآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کے باعث بیرونی کھاتے پر دباؤ بھی قابو میں رہا ہے۔ مہنگائی میں اضافہ ضرور ہوا ہے، تاہم حقیقی شرح سود اب بھی مثبت ہے۔

سوال یہ ہے کہ بانڈز کی ییلڈز کیوں بڑھ رہی ہیں؟ اس کی وجہ شرح سود میں اضافے کی توقعات ہوسکتی ہیں۔ اپریل میں پالیسی ریٹ میں ایک فیصد اضافے کے بعد بھی مئی اور جون میں ییلڈز بڑھی تھیں، کیونکہ مکمل جنگ چھڑنے کے خدشات بڑھ رہے تھے۔ اس کے بعد جولائی میں عارضی جنگ بندی کے باعث ییلڈز میں نمایاں کمی آئی، تاہم اب یہ دوبارہ بڑھ رہی ہیں۔

اس مرتبہ مقامی ییلڈز میں اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور دیگر معیشتوں میں شرح سود میں اضافہ ہے۔ چونکہ کرنسی مستحکم ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتا ہوا شرح سود کا فرق بعض حلقوں کے لیے باعث تشویش بن رہا ہے اور وہ زیادہ منافع کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ طویل مدتی مقررہ شرح والے بانڈز زیادہ جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ بھی طویل مدتی بانڈز کی ییلڈز کو مزید بلند کررہا ہے۔

سوال یہ ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ارکان اس صورت حال کو کس طرح دیکھیں گے۔ گزشتہ مرتبہ شرح سود میں اضافے کے حق میں تین ووٹ آئے تھے، ممکنہ طور پر 100 بیسس پوائنٹس اضافے کے لیے، جبکہ باقی ارکان انتظار کرو اور صورتحال کا جائزہ لو کی حکمت عملی کے حامی تھے۔ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور عالمی سطح پر تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم نہیں ہورہیں۔ اگر اگلے دو ہفتوں تک صورت حال اسی طرح برقرار رہی تو شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

تاہم، ہمیں اس صورت حال کو پاکستان کی اپنی تاریخ اور اس لہر میں تیل کی قیمتوں کے جھٹکے سے نمٹنے کے لیے دیگر مرکزی بینکوں کے اقدامات کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

تاریخی طور پر گزشتہ 20 برس کے دوران جب بھی 10 سالہ بانڈ کی ییلڈ تقریباً 13 فیصد یا اس سے زیادہ رہی ہے تو بیرونی اور مالیاتی شعبوں میں نمایاں کمزوریاں موجود رہی ہیں۔ آج ایسا نہیں ہے۔ اس مرتبہ بلند تیل کی قیمتوں کے مقابلے میں معیشت متعدد وجوہات کی بنا پر مضبوطی کا مظاہرہ کررہی ہے، جن میں بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کا فروغ، آر ایل این جی کی کم درآمدات اور قیمتوں میں اضافے کے باعث طلب میں کمی نمایاں ہیں۔

بنیادی بات یہ ہے کہ قرض اور جی ڈی پی کا تناسب کم ہورہا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ کوئی گھبراہٹ کی صورت حال نہیں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دیکھا جائے کہ دیگر معیشتوں نے کیا ردعمل دیا ہے۔ بھارت نے پالیسی ریٹ میں اضافہ نہیں کیا بلکہ کرنسی کو ایڈجسٹ ہونے دیا۔ بنگلہ دیش میں شرح سود کم ہوئی جبکہ کرنسی مستحکم رہی۔ سری لنکا نے زیادہ دفاعی رویہ اختیار کیا ہے، جہاں شرح سود میں اضافہ اور کرنسی کی قدر میں کمی، دونوں اقدامات کیے گئے، جیسا کہ فلپائن اور انڈونیشیا میں بھی ہوا ہے۔ ترقی یافتہ معیشتوں، مثلاً آسٹریلیا اور جاپان، کی صورت حال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اپریل میں 100 بیسس پوائنٹس کی شرح سود میں اضافے کے ذریعے جنگ کا ردعمل دینے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔ اس وقت تاریخی تناظر کو مدنظر رکھا گیا تھا، کیونکہ جب بھی پاکستان میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرتی رہی ہے، ملک کے معاشی اشاریے خراب ہوئے ہیں۔ تاہم، اب ہم معیشت کی مضبوطی کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔

اب صرف پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی شرح سود کے فرق میں کمی کی بنیاد پر شرح سود میں اضافے کا جواز پیش کرنا شاید سطحی سوچ ہوگی، کیونکہ تاریخی تناظر میں امریکا کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔ بہتر پالیسی ردعمل وہ ہوسکتا ہے جو بھارت، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک نے اختیار کیا ہے، یعنی کرنسی کو کچھ دباؤ برداشت کرنے دیا جائے۔ پاکستان کو بھی کرنسی کو معمولی حد تک ایڈجسٹ ہونے دینا چاہیے۔

سوال یہ ہے کہ تیل کی قیمتوں کے جھٹکے سے کیسے نمٹا جائے—طلب کو محدود کرنے کے لیے ایندھن کی قیمتیں بڑھا کر، جھٹکا برداشت کرنے کے لیے کرنسی کو ایڈجسٹ کرکے، یا طلب کم کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کرکے؟ پاکستان پہلے ہی شرح سود میں اضافہ کرچکا ہے اور قیمتوں میں ہونے والا پورا اضافہ صارفین تک منتقل کرچکا ہے۔ اب اسے تیسرے متغیر کو بھی آزمانا چاہیے۔

یہ کہنے کے باوجود کہ اگر اس مرتبہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو بھی پالیسی کا لب و لہجہ سخت ہونا چاہیے اور احتیاط ضروری ہے۔ حتمی فیصلہ پالیسی اجلاس سے قبل اگلے 12 کاروباری اجلاسوں کے دوران تیل کی قیمتوں کی صورتحال پر منحصر ہوگا۔

Comments

200 حروف